اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائیاں

شائع 14 دسمبر 2015 03:37pm

12
کراچی:کراچی میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کسٹم انٹیلیجنس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہر میں قائم غیر قانونی گودام میں چھاپوں کے دوران نو کروڑ روپے سے زائد کا سامان ضبط کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

ڈائریکٹر کسٹم انٹیلیجنس آصف مرغوب صدیقی کا کہنا تھاکہ اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی گودام میں چھاپے مارے گئے۔ کارروائیوں کے دوران نو کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کا سامان قبضے میں لے لیاگیا۔ اسی دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ بھی درج کردیاگیا ہے۔

آصف مرغوب صدیقی کا کہنا تھا قبضے میں لیے گئے سامان میں ٹائر، گیس سلینڈرز، ایرانی ڈیزل، گٹکا، اور چائے کی پتی شامل ہے۔