کے الیکٹرک کے ٹی پی 1000 منصوبے کا افتتاح

شائع 14 دسمبر 2015 03:45pm

12
کراچی:کے الیکٹرک کے ٹی پی 1000 منصوبے کا افتتاح کردیا گیا، منصوبے پر چالیس کروڑ ڈالر خرچ آئے گا جبکہ منصوبہ جرمنی پاکستان اور شنگھائی کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔

منصوبے کا افتتاح وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کیا۔ا تقریب سے خطاب میں کے الیکڑک کے سی ای او طیب ترین کا کہنا تھا کہ منصوبے سے کراچی اور اطراف کے علاقوں میں صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جاسکے گی۔

طیب ترین نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کے الیکٹرک زائد بلنگ نہیں کررہا۔ جس صارف کو شکایات ہیں کمپلین سینٹر سے رجوع کرسکتا ہے۔

کے الیکٹرک سی ای او نے کہا کہ نیپرا ٹیرف مقرر کرتا ہے اس کے مطابق بلنگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے میٹرزتیزچلنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک میٹرزنہیں بناتی۔

طیب ترین کا کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔