پنجاب :قتل کے آٹھ مجرموں کو پھانسی

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل کے آٹھ مجرموں کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا، گجرات، ملتان اور بہاولپور میں دو، دو اٹک اور ڈی جی خان میں ایک ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔
پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے آٹھ مجرموں کو صبح سویرے تختہ دار پرلٹکا دیا گیا، گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دی گئی، مجرم محمد اعظم اور مختار احمد نے دوہزارچارمیں دوافرادکوقتل کیاتھا، بہاولپور کی نیوسینٹرل جیل میں قتل کے 2مجرموں عزیزالرحمان اور اخترعلی کو پھانسی دی گئی۔
ملتان کی سینٹرل جیل میں قتل کے دومجرموں منظور حسین اور محمد طاہر کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ مجرم عبدالوحید کی پھانسی فریقین میں صلح ہونے کے بعدروک دی گئی، ڈیرہ غازی خان میں قتل کے ایک مجرم محمد اقبال کو پھانسی جبکہ مجرم محمد سعید احمد کی پھانسی صلح کے بعدروک دی گئی، اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم زید محمود کو صبح سویرے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
میانوالی میں مجرم گل جہاں اور گوجرانوالہ میں قتل کے مجرم قیصر شاہ کی پھانسی روک دی گئی،مجرم قیصر شاہ نے دوہزار چھ میں بارہ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیاتھا،سپریم کورٹ کے حکم امتناع کے بعد پھانسی پرعملدرآمد روکا گیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔