آئی ایم ایف ،قرض کی نئی قسط کی منظوری متوقع
واشنگٹن :عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اٹھارہ دسمبر کو واشنگٹن میں ہوگا، پاکستان کے لئے قرضے کی نئی قسط کی منظوری کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایکسٹنڈ فنڈ فسیلیٹی کے تحت پاکستان کے لیے قرضے کی نئی قسط کا جائزہ لینے کے لئے آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اٹھارہ دسمبر کوواشنگٹن میں ہوگا، جس میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر غور کے بعد قرضے کی دسویں قسط کے اجرا ء کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان گذشتہ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پہلی سہ ماہی کے دوران چالیس ارب روپے ریونیو خسارے پر شدید تحظات کا اظہار کیا اور پچاس کروڑ ڈالر کی نئی قسط کے اجرا کو ٹیکس وصولی بڑھانے سے مشروط کردیا۔
پاکستان نے چالیس ارب روپے کے ٹیکس کے نفاذ سمیت دیگر شرائط کو پورا کردیا ہے، قسط کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل ہوگا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔