سی ٹی ڈی کی کارروائی،چار دہشتگرد گرفتار

کراچی:کراچی میں کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں سے کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد گرفتار کرلیے ، ملزمان کے قبضے سے بارودی سرنگیں اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
میڈیا سے بات چیت میں انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میںشکارپور بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔مظہر مشوانی نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری مختلف علاقون سے عمل میں آئی۔گرفتار ملزمان میں محمد انورعرف مولوی عبداللہ عرف اکبرعرف حافظ ناصر، منظور احمد عرف معاویہ، عبدالحمید اور عبدالطیف شامل ہیں۔
ملزمان سے اینٹی ٹینک مائنز، 40ہیند گرینیڈ، 40 ڈیٹونیٹر مع وائرز، 30 بور کے 30 پستول معہ میگزین بھی برامد کرلئے گئے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔