بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2020 08:47am
فائل فوٹو

اسلام آباد:بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں، کشمیر میڈیا سروس کا ٹائٹل پیج "کشمیر بلیک ڈے" میں تبدیل ہوگیا۔

بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ پر  کشمیر سمیت پاکستان میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے ،بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کےلیے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں  میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔

احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں  نوجوانوں، خواتین اور بچوں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

برہان وانی شہید چوک میں سیاہ پرچم اٹھائے مظاہرین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران سیاہ غبارے فضا میں چھوڑ کر مودی حکومت کا مودی سرکار کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

 احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت جمہوریت کے نام پر بد نما داغ ہے جہاں انسانی قدروں کو سرعام پامال کیا جا رہا ہے۔

قائدین نے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر میں سیکرٹری جنرل کے نام یاد داشت بھی جمع کرائی۔

دوسری جانب کشمیریوں کا کہنا ہے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں، مقبوضہ وادی میں کرفیو کو 175دن ہوگئے۔