ہالی وڈ فلم اسٹارکس کا پہلا مکمل ٹریلر جاری
لاس اینجلس:ہالی ووڈ کامیڈی اینی میٹڈ فلم اسٹارکس کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا، ٹریلر اینی میٹڈ فلموں کے شائقین میں مقبول ہورہاہے۔
اینی میٹڈ فلموں کے شائقین کیلئے ہالی ووڈ فلم اسٹارکس تئیس ستمبر کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کا پہلا ٹریلر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ہدایت کار نکولس اسٹولر اور ڈوگ سوئیٹ لینڈ کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کہانی خیالی داستان پر مبنی ہے۔جس میں بچوں کیلئے ننھنے بہن یا بھائی کو آسمان سے ایک بڑا پرندہ اپنی چونچ میں لاتا نظر آئے گا۔دلچسپ کہانی کے گرد گھومتی اس فلم میں سارس نما لمبی ٹانگوں والا پرندہ اسٹارکس بچوں کو ماں باپ تک پہنچانے کیلئے نئے نئے طریقے بتاتا ہے۔
فلم میں کیلسی گرامر ،اینڈی سیمبرگ ،جورڈن پیلے نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے۔ فلم امریکا کے بعد چودہ اکتوبر کو برطانوی سینما گھروں میں ہنسی کے رنگ بکھیرے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔