رینجرز اختیارات کا دائرہ کار محدود کرنے کی سفارش
کراچی: حکومت سندھ نے رینجرز کے قیام کی سندھ اسمبلی سے توثیق تو کرالی تاہم وفاقی حکومت سے رینجرز اختیارات کا دائرہ کار محدود کرنے کی سفارش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رینجرکی تعیناتی اور اختیارات دینے سے پہلے سندھ حکومت نے وفاق کواپنی شرائط پیش کردیں،شرط نمبرایک جوشخص براہ راست دہشتگردی میں ملوث نہ ہو اسے رینجرز گرفتارنہیں کرے گی،دہشتگردوں کے سہولت کارکے الزام میں کسی بھی شخص کو حفاظتی نظربند نہیں کیا جائے گا،شرط نمبردورینجرز کسی بھی اہم شخصیت کی گرفتاری سے قبل وزیراعلی سندھ سے پیشگی اجازت لے گی،شرط نمبرتین کسی بھی شخص کی حفاظتی نظربندی سے قبل رینجرز اس کیخلاف شواہد حکومت سندھ کوپیش کرے گی اورسندھ حکومت کورینجرکے شواہد اور تجویزمسترد یامنظورکرنے کا اختیارہوگا،شرط نمبرچاررینجرز کو حکومت سندھ کے کسی دفتریا اتھارٹی پرچیف سیکرٹری کی اجازت کے بغیرچھاپہ مارنے کا اختیارنہیں ہوگا،شرط نمبرپانچ رینجرز کوسندھ پولیس کے علاوہ کسی دوسرے ادارے کی معاونت کا اختیار بھی نہیں ہوگا،اب رینجرکواختیارات دیتے وقت وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی سفارشات پرعمل نہ کیا،تو وفاق اورصوبے میں نئی محاذ آرائی کا خدشہ ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔