سانحہ آرمی پبلک اسکول پرآج نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن

شائع 16 دسمبر 2015 06:06pm

1

کراچی: سانحہ آرمی پبلک اسکول کو ایک سال بیت گیا، دکھی دلوں کو ابھی تک قرار نہ مل سکا،شہدا کی برسی پر آج نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

پشاور اسکول سانحے کو ایک برس بیت گیا،شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ہوئی،شیما کرمانی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے واقعات کو صرف یاد کرنا کافی نہیں اس مرض کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر کام کرنا ہوگا۔

اداکارہ ہما میر نے کہا کہ سولہ دسمبر کی تاریخ پاکستان کے لیے دکھوں سے بھری ہے ،اداکار فخرعالم نے کہا کہ دہشت گردوں نے سولہ دسمبر کو پاکستان پر حملہ کیا تھا ملک میں انتہا پسندی کی اب کوئی جگہ نہیں۔

آج نیوز پر پشاور سانحے کے شہدا کی یاد میں ٹرانسمیشن کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، جس میں جمیل راٹھور،انصار برنی ،احمد چنائے،علی معین نواز،ثانیہ سعید،عامر احمد خان،مظہر عباس،اویس توحیداور جبران ناصر نے شرکت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔