شاہ رخ نے برطانوی شہزادی کے بارے میں یہ کیا کہہ دیا؟
ممبئی:برطانیہ کے پرنس ولئیم اور پرنسس کیٹ مڈلٹن کی مشہور جوڑی کی بھارت آمد پر پوری فلم انڈسٹری کیلئے خوشیوں کا پیغا م لے کر آئی،بولی وڈ کنگ شاہ رخ سمیت فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے اداکار ان کے استقبال کیلئے موجود تھے جن میں اداکارہ ایشوریا رائے،مادھوری ڈکشٹ،سچن ٹنڈولکر کے نام قابل ذکر ہیں۔
برطانوی جوڑی کے اعزاز میں ممبئی کے تاج ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں میزبانی کے فرائض شاہ رخ نے ادا کئے تھے۔
تاج ہوٹل میں فلمی ستاروں کے ساتھ کھیل اور بھارتی کارپوریٹ سے تعلق رکھنے والے بڑے بڑے بز نس مین بھی موجود تھے۔ان تمام لوگوں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئے۔
اس موقع پر شاہی جوڑنے بھارتی چائلڈ لائن ،میجک بس اور ڈور سٹیپ اسکول کیلئے خطیر رقم کا امدادی چیک بھی دیا،شاہ رخ نے اس خوشگوار رات کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج رات کیٹ اور ولئیم بہت خوبصورت لگ رہے تھے،انہوں نے مزید لکھا آج کی رات بادشاہ اور ملکہ کی تھی اور اس رات کے کنگ اور کوئین کیٹ ولئیم تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔