اگر آپ بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تو یہ ترکیب اپنائیں

اپ ڈیٹ 05 مئ 2016 06:47am
weight-loss فائل فوٹو

وزن کا بڑھنا ایک بڑے مسئلے سے کم نہیں، آ ج کل ہر کوئی اپنے وزن کو لے کر بیحد فکر مند رہتا ہے خاص طور پر آفس جانے والے افراد، وزن ایک بار بڑھ جائے تو اسے کم کرنے میں بیحد مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔

لیکن اب اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایک ایسا پھل ہے جوآپ کے وزن کو کم کرنے میں بیحد مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

کیری کے استعمال سے آ پ چند دنوں میں اپنے وزن میں یقینی فرق محسوس کر سکتے ہیں۔

:کیری کو استعمال کرنے کا طریقہ

ایک فرائی پین میں دو گلاس پانی لیں۔

اس میں تین سے چار عدد کیری کے پتے دھو کر ڈال دیں۔

اس میں دو کیری چھیل کر کاٹ کر ڈال دیں۔

اس میں تھوڑا سا لہسن اور ایک ٹکڑا ادرک کاڈال دیں۔

پھر اس پانی کو اتنا پکائیں کہ یہ دو گلاس سے ایک گلاس رہ جائے۔

اب اسے چھان کر کسی بوتل وغیرہ میں رکھ لیں ، اس پانی کو روز پینا ہے، آپ چاہیں تو اسے ٹھنڈا کرکے بھی پی سکتے ہیں اور چاہیں تو ہلکا گرم بھی پی سکتے ہیں۔

 نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔