شاہ رخ کے بیٹے کو اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2 میں لئے جانے کا امکان
ممبئی:کرن جوہر نے دو ہزار بارہ میں ریلیز ہوئی اپنی کامیاب ترین فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم میں شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو لونج کیا جائے گا۔
بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق کرن جو ہر کی آنے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کرن اپنی اس فلم میں آریا ن کو لینا چاہتے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران جب کرن سےسوال پوچھا گیا کہ آپ اپنی اگلی فلم میں آریان کو لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے ،آریان ابھی پڑھ رہے ہیں اورانہیں تعلیم مکمل کرنے میں تقریباً 5 سال کا عرصہ لگے گا ۔
انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں آریان کی فلموں میں اینٹری بہترین انداز میں ہو،میں اس کے والد جیسا ہوں اور اس کے بارے میں ہمیشہ اچھا ہی سوچوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ سب جاننا چاہتے ہیں کہ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2میں اس بار کون سے اداکار ہوں گے،بہت جلد میں اس راز سے پردہ اٹھا وں گا،فی الحال ابھی اس بارے میں کچھ سوچا نہیں ہے۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں سے مزاق کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے ابراہم کو بھی میں لونج کروں گا لیکن آج سے بیس سال بعد۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔