انیمیٹڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے بھارتی اداکار

شائع 26 اپريل 2016 09:31am

colaj

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری  باصلا حیت ا داکاروں سے بھری پڑی ہے،وہاں نہ صرف بہترین اداکار موجود ہیں بلکہ نہایت خوبصورت آواز کے مالک انسان بھی موجود ہیں،جو اپنی آواز سے لوگوں کو متاثر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

یہاں ان اداکاروں کی فہرست مرتب کی جارہی  ہے جنہوں نے ہالی وڈ فلموں کے بھارتی ورژن میں اپنی آواز کا جادو جگا کر مداحوں کو دیوانہ بنالیا ہے۔

ورون دھوان

warun

ورون نے کیپٹن امریکا:سول وار میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پریانکا چوپڑا

pp3

دوہزار سولہ کی کامیاب قرار دی جانے والی فلم جنگل بک کے ہندی ورژن میں پریانکا نے کا کے کردار کیلئے اپنی آواز کا جادو جگا یا ہے۔

عرفان خان

baloo

بولی وڈ کے باصلاحیت اداکار عرفاں خان بھی کسی سے پیچھے نہیں،جنگل بک  کے کردار بالو کیلئے عرفان کی آواز استعمال کی گئی ہے۔

نا نا پاٹیکر

nana1

جنگل بک کے معروف کردار شیرے خان  کی گرج دار آواز کے پیچھے دراصل نانا پاٹیکر کی آواز ہے۔

سوناکشی سنہا

sonakshi

ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم ریو 2 کے مرکزی کردار جوئیل میں سوناکشی اپنا آواز کا جادو جگاتی نظر آئیں۔

عمران خان

im4

ریو2 میں بچوں کے پسندیدہ مرکزی  کردار بلیو  کیلئے عمران خان نے اپنی آواز دی ہے۔

شاہ رخ خان

srk7

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کیوں کسی سے پیچھے رہیں؟ انہوں نے ہالی وڈ فلم مسٹر انکریڈایبل کے ہندی ورژن ہم ہیں لاجواب میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

کرینہ کپور

kk

خوبرو اور باصلاحیت اداکاری کرینہ کپور کے پاس خوبصورتی کے علاوہ  لاجواب آواز بھی ہے ،جس کامظاہرہ انہوں نےہالی وڈ فلم روڈ سائیڈ رومیو کے کردار لیلیٰ کیلئے کیا ہے۔

سیف علی خان

rr2

کرینہ کوئی کام کریں اور سیف پیچھے رہ جائیں ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟لیلیٰ کے رومیو کی آواز سیف کی ہے۔

اکشے کمار

jumbo

بولی وڈ کی اینیمٹڈ فلم جمبو میں اکشے نے مرکزی کردار جمبو کیلئے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

لارا دتہ

lara

جمبو کی ہیروئن سونیا کی آواز کے پیچھے دراصل لارا دتہ کی آواز ہے۔