کبیر خان کا کراچی ائیر پورٹ واقعے پررد عمل
ممبئی:پاکستان مخالف فلمیں بنانے والے ہدایت کار کبیر خان کا گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ پر ہونے والے احتجاج پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
بولی وڈ ببل کے مطابق کبیر خان گزشتہ کچھ دن سے ایک کانفرنس میں شرکت کی غرض سے پاکستان(کراچی)میں موجود تھے۔
پاکستان شوبزسے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا اور بہترین مہمان نوازی کی،یہاں سے بھارت واپس جاتے وقت جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کچھ لوگوں نے ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا،اُن کا کہنا تھا کہ کبیر پاکستان مخالف فلمیں بناتے ہیں،اس کے علاوہ لوگوں نے ان کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔
وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کی فلمیں کیوں بناتے ہیں جس سے لوگوں میں اشتعال پیدا ہو؟بہر حال ائیر پورٹ پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے کبیر کو صحیح سلامت وہاں سے نکال لیا۔اس واقعے پر ابتدا میں تو کبیر نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا بیان سامنے آیا ہے۔
انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند نامناسب لوگوں کی جانب سے موبائل فون کیمروں کے ذریعے بنائی گئی ویڈیو کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیئے،اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان لوگوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔
To media on both sides: 12 screaming lunatics with a mobile phone camera is not news. Please don't give them the attention they want. Ignore
— Kabir Khan (@kabirkhankk) April 27, 2016

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔