سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی تفتیش کے دائرے میں
فائل فوٹوسابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے کینیا نژاد شوہر تفتیش کے دائرے میں آگئے۔
سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ممتا کلکرنی اور انکے شوہر وکی گوسوامی کی دوہزار کروڑ کے منشیات ریکٹ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی تفتیش جاری ہیں۔
پچھلے ہفتے تھین شہرکی پولیس نے ممبئی، تھین اور سولہ پور کی ایک دواساز فیکٹری سے 18.50 ٹن ایفیڈرین اور ڈھائی ٹن ایسیٹک اینی ہائڈریٹ قبضے میں لیں جن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں دو ہزار کروڑ سے ذیادہ ہے۔
تھین پولیس کمشنر پرم بیرسنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بین الاقوامی ریکٹ ہے اور وکی گوسوامی اس کا اہم لنک ہے۔ جبکہ ممتا کلکرنی کے ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔
نائیجیرین شہری سپرن چناسا سمیت اب تک آٹھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ چناسا کے انکشاف پر بی-ایس-ای لسٹڈ ایون لائف سائنسز لیمیٹڈ کے ڈائریکٹر منوج جین کے ساتھ پنیت شرنگی پردیپ گل، ساگار پوالے، میور سکدھرے، دھانشور سوامی اور دھیانشور دھمری کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ چار مزید ملزم تاحال فرار ہیں۔
تحقیقات میں امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن(ڈی-اے-ای) بھی حصہ لے رہی ہے۔ امریکی ایجنسی نے تھین پولیس کو بتایا کہ گوسوامی امریکہ میں مبینہ طور پر انتہائی مطلوب ہے۔
اتفاق سے ممتا اور گوسوامی 2014 میں بھی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں کینیا پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل 52 سالہ گوسوامی متحدہ عرب امارات میں 11.5 ٹن مینڈرکس لانے کے الزام میں 25 سال کی سزا پا چکے ہیں جبک نومبر 2012 اچھے رویے کی بنیاد پر انہیں رہا کر دیا گیا۔
2013 میں گوسوامی نے ممتاکلکرنی سے شادی کی اور ممباسہ،کینیا میں رہائش پذیر ہوئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔