پشاور:پولیس کا 300 افغان جا سوسوں کے گرد گھیرا تنگ
فائل فوٹوپشاور: پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے 300سے زائد افغان جاسوسوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا، کئی افغانیوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنا رکھے ہیں اور ان کے مختلف علاقوں میں کاروبار بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 300سے زائد افراد کا تعلق افغان ایجنسیوں سے بتایا جاتا ہے جنہیں گرفتار کر نے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا ہے۔
افغان جاسوس پشاور میں چھوٹے اور بڑے کاروبار سے وابستہ ہیں ،جنہوں نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں جائیدادیں بھی خرید رکھی ہے۔ان افراد نے وزارت داخلہ ،پولیس ،سیاسی رہنماؤں اور بیوروکریسی کی معاونت سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنا رکھے ہیں۔
چالیس سے زائد افراد کے شناختی کارڈ حساس اداروں کی نشاندہی پر بلاک کئے جاچکے ہیں ،یہ افراد امپورٹ ایکسپورٹ،پراپرٹی ڈیلنگ اور فوڈز کارنر کا کاروبار بھی کرتے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔