ہری پور: پولیس وسیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3’دہشت گرد‘ہلاک
فائل فوٹوخان پور:ہری پور کی تحصیل خان پور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 مبینہ دہشت گرد وںکوہلاک کردیاجبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکارشہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے فکیاں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران یونین کونسل کے ناظم صدیق کے گھر سے مبینہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار فرحان شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے خاتون سمیت تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت جاوید، احمد جاوید اور خاتون کی ناہید کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، فائرنگ میں زخمی ہونے والے اہلکار کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن تیز کردیا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔