فارو ق ستار کی وفد کے ہمراہ سیکیورٹی حکام سے ملاقات
فائل فوٹوکراچی :کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد نے اعلیٰ سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے تین رکنی وفد نے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی۔ملاقات میں آفتاب احمد کی موت کی تحقیقات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کو یقین دہانی کرائی گئی کہ تحقیقات مکمل طور پر غیر جانبدار ہونگی اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفد کی جانب سے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ملاقات میں فاروق ستار کے ہمراہ سینیٹر نسرین جلیل اور رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل بھی موجود تھے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔