اپوزیشن کے ٹی او آر تسلیم کرنے سے انکار

شائع 04 مئ 2016 05:54pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے پاناما پیپرز کے تحقیقاتی کمیشن کیلئے اپوزیشن کے ٹی او آر تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ پاناما لیکس پر اپوزیشن کے سیاسی حملوں کا جواب دینے وفاقی وزرا پھر میدان میں آگئے۔حکومت کے دفاع کی کمان آج خود وزیرداخلہ سنبھالی۔

چوہدری نثار نے وزیر قانون زاہد حامد کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی۔ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کا منشور اینٹی کرپشن نہیں اینٹی وزیراعظم ہے۔انہوں نے واضح کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آر قبول نہیں،تاہم حزب اختلاف سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی اس مہم کا مقصد وزیراعظم کو ٹارگٹ کرنا ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ اور عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔سپریم کورٹ جس طرح چاہئے تحقیقات کر سکتی ہے۔سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا۔ قبول کریں گے۔

وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ٹی او آر سے سخت مایوسی ہوئی۔ٹی ار آو بدنیتی پر مبنی ہیں، اپوزیشن نے ٹرمز آف ریفرنس میں خود ہی فیصلہ سنا دیا۔زاہد حامد نے کہا کہ کمیشن کو بعض معاملات تک محدود رکھنے کی بات درست نہیں۔عدالتی کمیشن حکومت کو بھی ہدایات جاری کرنے کا مجاز ہوگا۔