پاناما میں ہمارا کبھی سفارتی مشن نہیں رہا،طارق فاطمی

شائع 09 مئ 2016 06:11am
پاناما پیپرز میں وزیراعظم کے بچوں کے نام آنے پر اتنا بڑا طوفان کھڑا کر دیا گیا،طارق فاطمی ۔ فائل فوٹو پاناما پیپرز میں وزیراعظم کے بچوں کے نام آنے پر اتنا بڑا طوفان کھڑا کر دیا گیا،طارق فاطمی ۔ فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےخارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ 'پاناما میں ہمارا کبھی سفارتی مشن نہیں رہا '۔

پاناما پیپرز میں وزیراعظم کے بچوں کے نام آنے پر اتنا بڑا طوفان کھڑا کر دیا گیا،کمیشن کے احکامات پر ایماندار ی  سے عمل کریں گے۔

آج نیوز سےبات  کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ 'پاکستان میں بھی پاناما کا کوئی سفارتی مشن نہیں،پاکستان میکسیکو سے پاناما کے معاملات دیکھتا ہے'۔

جب بھی ملک میں استحکام ہوتا ہے ایسے واقعات ہو جاتے ہیں، بچوں کے نام آنے پر شورشرابا کرنے سے ملک کا فائدہ ہوگا یا نقصان۔

 انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے احکامات پر ایمانداری سے عمل کریں گے، دفتر خارجہ ہروہ کام کرے گا جو قانونی اور ممکن ہوگا۔