اسلام آباد:پولیس ،رینجرز کی کارروائی، 7مشتبہ افرادگرفتار

اپ ڈیٹ 09 مئ 2016 08:06am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس ، رینجرز اورحساس اداروں  نے کارروائی کرکے7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اوررمنا کی حدود میں خفیہ اطلاع پر پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے  مشترکہ کارروائی کی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران پنڈ سنگرال اورمیرا بادیہ کے علاقوں کے 120گھروں کی تلاشی لی گئی۔

ملزمان کے قبضے سے غیرقانون اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں ۔

 تمام گرفتارافراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔