سندھ ہائیکورٹ: سپرنٹنڈنٹ کراچی سینٹرل جیل کے وارنٹ گرفتاری

اپ ڈیٹ 09 مئ 2016 08:12am
سپرنٹنڈنٹ کراچی سینٹرل جیل کو آئندہ سماعت پر ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم - فائل فوٹو سپرنٹنڈنٹ کراچی سینٹرل جیل کو آئندہ سماعت پر ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم - فائل فوٹو

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ کراچی سینٹرل جیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے گرفتار سیکٹر انچارج تحسین  کے وکیل نے درخواست دائر کی تھی کہ عدالت نے اہل خانہ کو جیل قوانین کے تحت ملاقات کی اجازت دی تاہم اس پر عمل نہیں کیا جا رہا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، لہذا متعلقہ افراد کے خلاف کاررروائی کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ ہونے پر آئی جی جیل خانہ جات کو حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ کراچی سینٹرل جیل قاضی نذیر کو آئندہ سماعت پر ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔