قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے
اپوزیشن دونوں ایوانوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دے گی - فائل فوٹواسلام آباد:قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے، دونوں ایوانوں میں پاناما پیپرز انکشافات پر گرما گرم بحث ہونے کا امکان ہے۔
صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی ایڈوائس پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس طلب کیے ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں آج شام 5 بجے ہوگا۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیرصدارت سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
ایوان زیریں اور ایوان بالا میں پاناما پیپرز کے انکشافات پر گرما گرم بحث ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن دونوں ایوانوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دے گی ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔