بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی گرفتار

شائع 09 مئ 2016 08:38am
اشرف مگسی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے کرپشن کا الزام - فائل فوٹو اشرف مگسی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے کرپشن کا الزام - فائل فوٹو

کوئٹہ:بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو نیب نے گرفتار کرلیا ہے۔

بلوچستان میں کرپشن کیخلاف نیب نے کمر کس لی ہے اوربدعنوان عناصر کے گرد تیزی سے گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

ایک جانب گرفتار سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی سے تفتیش ہورہی ہے تو دوسری جانب نیب نے تازہ  کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو گرفتار کرلیا ہے۔

اشرف مگسی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے کرپشن کا الزام ہے۔اشرف مگسی پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت متعدد افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرایا۔

ان کے خلاف 2014 میں نیب کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

 جس کے بعد گورنر بلوچستان نے انہیں  13 نومبر 2014 کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں 17 گریڈ کے عہدے پر کام کرنے والی اشرف مگسی کی 2 بیٹیوں کو بھی جعلی ڈگری ہونے کے باعث برطرف کردیا گیا تھا۔