فضل الرحمان یہودی وزیر اعظم کی کابینہ میں بھی وزیر ہونگے ،عمران خان
فائل فوٹوپشاور :پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان یہودی وزیر اعظم کی کابینہ میں بھی وزیر بن جائینگے۔
یہ بات انہوں نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اکرم درانی کے پی کے حکومت گرانا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان الزام لگاتے ہیں کہ میں یہودیوں کا ایجنٹ ہوں ،جبکہ مولانا کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو ایجنٹ کی ضرورت ہی نہی ہے ۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ قومی ترقی کیلئے افراد پر پیشہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ قومیں سڑکوں سے ترقی نہیں کرتیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اپوزیشن حکومت سے سوالات کا حق رکھتی ہے ۔کرپٹ آدمی کبھی شفاف طریقے سے پولیس اور عدلیہ کو ساتھ لے کر نہیں چلتا ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔