عنبرین قتل کیس ،لڑکی کی والدہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ
فائل فوٹو
ایبٹ آباد:عنبرین قتل کیس میں لڑکی کی والدہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمہ کو تین روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ایبٹ آباد میں زندہ جلائے جانے والی عنبرین کی والدہ کو سی ٹی ڈی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا،پولیس کی استدعا پرعدالت نے ملزمہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،عنبرین قتل کیس میں مزید چودہ افراد زیر حراست ہیں۔
عنبرین کواس کی دوست صائمہ کی شادی میں مدد پر جرگے نے مارنے کے احکامات جاری کئے تھے،جس کے بعد عنبرین کو سفاکی سے قتل کردیا گیا تھا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔