سوات:ٹرک گہری کھائی میں گرگیا،19 افرادزخمی
فائل فوٹوسوات :سوات میں ٹرک گہری کھائی میں گرگیا ،حادثے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، پنجاب سے کالام جانے والا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوگیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جس میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔