اپر دیرمیں کالعدم تنظیم کے3'دہشت گرد'گرفتار

شائع 10 مئ 2016 08:03am
گرفتار 'دہشت گردوں 'کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے - فائل فوٹو گرفتار 'دہشت گردوں 'کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے - فائل فوٹو

اپر دیر:اپر دیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 3 'دہشت گردوں 'کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار 'دہشت گرد 'گل زادہ ، عمر حیات اور احسان اللہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

گرفتار تینوں' دہشت گرد 'سہولت کار تھے جو 2009میں چترال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے اور 2011میں اپر دیر میں مسجد میں خودکش حملے میں ملوث تھے۔

 دونوں واقعات میں 51 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے ۔

 زیر حراست' دہشت گردوں 'مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔