سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی بازیاب
فائل فوٹوسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورافغان سفیرنے یوسف رضا گیلانی کو فون کرکے مبارکبادی دی ۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربتایا کہ علی حیدرگیلانی کوافغانستان سے بازیاب کرالیا گیا ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ افغان سفیرعمرزخیوال نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کوفون کیا او بتایا کہ ان کے بیٹے کو افغان صوبہ غزنی میں سیکیورٹی آپریشن کے بعد بازیاب کرالیا گیا ہے۔
PM @YR_Gillani received call from ambassador of Afghanistan.His son @haidergilani has been recovered in a successful operation.Alhamdulillah
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 10, 2016
افغان حکام کے مطابق علی حیدر کی بازیابی افغان اورامریکی افواج کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں عمل میں آئی ۔ یہ کارروائی صوبہ غزنی میں کی گئی ۔
افغان سفیرنے آج نیوزسے گفتگو میں علی حیدرگیلانی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کوبازیاب کرا لیا گیا ہے ۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ علی حیدرگیلانی کی بازیابی کی تصدیق افغان صدرکے قومی سلامتی کے مشیرمحمد حنیف اتمارنے مشیرِخارجہ سرتاج عزیزسے گفتگو میں کی ۔
ذرائع کے مطابق ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی کا علی حیدرگیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ علی حیدرگیلانی بتایا کہ وہ صحت یاب ہیں ۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو فون کیا اورانہیں بیٹے کی بازیابی پرمبارکباد دی ہے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔