وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات
فائل فوٹواسلام آباد:وزيراعظم نواز شريف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ جس میں پاکستان میں سیکیورٹی کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال ، آپریشن ضرب عضب میں حاصل کی گئی کامیابیاں اور کراچی آپریشن کو جاری رکھنے پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیر اعظم کو ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے حوالے سے بریف کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کراچی آپریشن کی رفتار اور اس میں اب تک حاصل کئے گئے اہداف کو تسلی بخش قرار دیا اور اس کو مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی مسائل اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آئین اور قانون کی روشنی میں ملکی مسائل حل کرنے اور پاناما لیکس کے معاملے کے شفاف حل پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سب کو مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔