آرمی چیف راحیل شریف سے جنرل نکلسن کی ملاقات
فائل فوٹو
راولپنڈی :افغانستان میں اتحادی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی ۔ان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی فوج کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں اتحادی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے پاکستان میں اپنی آمد کے بعد جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورپاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں سابق وزیراعظم کے مغوی صاحبزادے کی غزنی سے بازیابی، پاک افغان سرحدی انتظام، افغان سلامتی کے امورکے علاوہ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل جان نکلسن نے آپریشن ضرب عضب میں پاک افواج کے کلیدی کردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج خطے میں امن و سلامی کیلئے گراں قدرخدمات انجام دے رہی ہے،علاقائی امن واستحکام کیلئے پاک فوج کا کردارانتہائی اہم ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔