آفتاب احمد کی رینجرز تحویل میں ہلاکت ،5 اہلکار گرفتار

شائع 11 مئ 2016 05:57am
گرفتار اہلکاروں کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔رینجرز ذرائع - فائل فوٹو گرفتار اہلکاروں کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔رینجرز ذرائع - فائل فوٹو

کراچی:ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی تحویل میں ہلاکت پر 5 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں رینجرز کی حراست میں جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد پر تشدد کے الزام میں سندھ رینجرز کے 5اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکاروں کو میٹھا رام سب جیل منتقل کردیا گیا ہےجبکہ ان اہلکاروں سے واقع سے متعلق شفاف تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو گرفتار رینجرز اہلکاروں کا ریمانڈ بھی طلب کیا جائے گا۔

 قتل میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلا تفریق قانون چارہ جوئی کی جائے گی۔