خیبرپختونخوا ،فاٹا :بارش،مختلف واقعات میں6افرادجاں بحق

شائع 11 مئ 2016 07:53am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بارش نے تباہی مچا دی،مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش نے خیبرپختونخواور فاٹا کے مختلف علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

 چارسدہ کی تحصیل تنگی کےعلاقے پارہ جرندہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

خیبرایجنسی کےعلاقے لوئی شلمان میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس کے نیتجے میں4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

شدید آندھی اور طوفان کےباعث 143 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق بجلی بحالی کا کام جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔