کراچی:پولیس کا سرچ آپریشن،22 مشتبہ افراد گرفتار

شائع 13 مئ 2016 05:49am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 22مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

 پولیس کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن میں200 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

 علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

پولیس کے مطابق ،گرفتار افراد میں ایک عادی ملزم بھی شامل ہے جس سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کےمطابق, اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔