منصوب قریشی قتل کیس کا چالان عدالت میں پیش

شائع 13 مئ 2016 08:17am
ملزم عظمت حسین نے قتل کا اعتراف کرلیا - فائل فوٹو ملزم عظمت حسین نے قتل کا اعتراف کرلیا - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں منصوب قریشی قتل کیس کا چالان پیش کردیا گیا،ملزم عظمت حسین نے قتل کا اعتراف کرلیا ۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے چالان بتایا گیا ایم کیوایم کے کارکن سید عظمت حسین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو منصوب قریشی کے قتل کا اعتراف کیا۔

 ملزم کو 4 گواہوں نے شناخت کرلیا۔ واردات میں استعمال ہونے والی گولی کے خول کی فرانزک جانچ میں ثابت ہوا ہے کہ ملزمان سے برآمد اسلحے سے ہی قتل کیا گیا۔

منصوب قریشی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے کارکن عظمت اور حمید عرف پپو کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

عبدالوہاب، شہزاد عرف مٹھو، ناصر عرف گوٹرو تاحال مفرور ہیں۔