لیہ:زہریلی مٹھائی سے متاثرہ 20افراد کی حالت پھر بگڑگئی

شائع 13 مئ 2016 08:19am
جن میں سے 5 افراد کو جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا - فائل فوٹو جن میں سے 5 افراد کو جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا - فائل فوٹو

لیہ :لیہ میں زہریلی مٹھائی سے متاثر ہونے والے 20 افراد کی حالت دوبارہ بگڑ گئی۔

 جن میں سے 5 افراد کو تشویش ناک حالت کے باعث جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیہ میں زہریلی مٹھائی کے استعمال سے 32 افراد تو لقمہ اجل بنے اور درجنوں اسپتال پہنچ گئے،مٹھائی کے استعمال سے متاثرہ افراد کی مشکلات تاحال کم نہ ہوئیں۔

ایک بار پھر زہر نے اثر دکھانا شروع کردیا اور 20 متاثرہ افراد کی حالت دوبارہ بگڑ نے پران کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

مٹھائی جس دکان سے خریدی گئی اس حلوائی کے بھائی نے رنجش پر بھائی کا کاروبار ختم کرنے کیلئے مٹھائی میں کلوروفینائل ملا دیا تھا۔