چارسدہ:پولیس،فورسزکامشترکہ آپریشن،47 مشتبہ افرادگرفتار

اپ ڈیٹ 13 مئ 2016 09:32am
 گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی - فائل فوٹو گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی - فائل فوٹو

چارسدہ :چارسدہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، چارسدہ کے علاقے تھانہ مندی اور مردان تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

آپریشن کے دوران مردان سٹی کے علاقے میں دو سو گھروں کو چیک کرکے کرایہ داری ایکٹ کے تحت دس کرایہ داروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔