سپریم کورٹ:این اے176،الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار

شائع 13 مئ 2016 09:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے این اے176مظفرگڑھ سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 20 اپریل کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

جس کے مطابق ،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ن لیگ کے سلطان محمود ہنجرہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔

دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں سلطان محمود ہنجرہ کامیاب امیدوار قرار پائے تھے جس پر مخالف امیدوار غلام مصطفی کھر نے سلطان محمود ہنجرہ کی جیت کے نوٹیفکیشن کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

 الیکشن ٹربیونل نے سلطان محمود ہنجرہ کی رکنیت کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔