چیف جسٹس کاپاناماپیپرزپرجوڈیشل کمیشن بنانےسےانکار

شائع 13 مئ 2016 09:28am
حکومت کے ٹی اوآرزپررہ کرکمیشن کی تشکیل بے مقصد ہوگی - فائل فوٹو حکومت کے ٹی اوآرزپررہ کرکمیشن کی تشکیل بے مقصد ہوگی - فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان نے پاناما پیپرزپرجوڈیشل کمیشن بنانے سے مشروط انکار کر تے ہوئے کہا کہ حکومت کے ٹی اوآرزپررہ کرکمیشن کی تشکیل بے مقصد ہوگی ۔

پاناما لیکس پرجوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملہ پرحکومت کوخط کا جواب دے دیا گیا ۔

خط میں سپریم کورٹ نے پاناما پیپرزپرجوڈیشل کمیشن بنانے سے انکارکردیا ۔

رجسٹرارسپریم کورٹ نے فیصلے سے باضابطہ طورپرسیکریٹری قانون کوآگاہ کردیا ۔

خط میں جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرزپراعتراضات پراٹھائے گئے ہیں ۔

چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ حکومت کے ٹی اوآرزپررہ کرکمیشن کی تشکیل ممکن نہیں، حکومتی ضابطہ کارکومسترد کرتے ہیں ۔

بینکوں سے قرضوں کا معاملہ تاحال زیرسماعت ہے اس پربات نہیں ہوسکتی  ۔