اٹک: اے این ایف کے 397 رنگروٹس نے تربیت مکمل کرلی

شائع 14 مئ 2016 08:20am
زاد کشمیر ریجنمٹل سینٹر میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ - فائل فوٹو زاد کشمیر ریجنمٹل سینٹر میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ - فائل فوٹو

اٹک :اٹک میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے 397 رنگروٹس نے اپنی تربیت مکمل کرلی۔

 پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ اے این ایف نے نوجوانوں کو منشیات فراہم کرنے والوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کیا ہے۔

اٹک میں آزاد کشمیر ریجنمٹل سینٹر میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

پاس آؤٹ ہونے والے 397 رنگروٹس میں 48 خواتین بھی شامل تھیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصر دلاور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے منشیات کی لعنت سے اپنے بچوں کو بچانا ہے۔

انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے رنگروٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی تاکید کی۔

میجر جنرل ناصر دلاورنے کہا کہ تربیت کی فراہمی پر آمی چیف کے مشکور ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ملک بھر سے 360 ٹن منشیات ضبط کی۔

انہوں ے کہا کہ ہم اپنے فرائض منصبی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، منشیات کیخلاف جہاد میں ادارے کی مکمل سرپرستی اور رہنمائی کروں گا۔