ہم نے ابھی بہت سے کارڈ چھپا رکھے ہیں ،مصطفی کمال

شائع 14 مئ 2016 05:38pm

kamalnew_image

فائل فوٹو

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے بہت سے کارڈ چھپا کر رکھے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام رو برو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ لوگوں کو گراس روٹ لیول پر بااختیار بنانے کے لیے نکلے ہیں ، ہم روزانہ دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ ستر دن کی پارٹی کو اتنے جلدی پزیرائی کیسے مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کے سب سے بڑے گراونڈ میں جلسہ کیا۔ بڑی شخصیات ہمارا ٹارگٹ نہیں ہیں۔ اگرپوری ایم کیو ایم کو لینا ہوتا تو وہیں ٹھیک تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے کارڈ چپھا کر رکھے ہیں ایم کیو ایم کی مزاحمت کوئی مسلہ نہیں ہے ، ہم حیدرآباد سمیت ملک بھر میں دفتر کھولیں گے۔ لندن میں بھی پارٹی دفتر بنانے جا رہے ہیں۔ دوہزار اٹھارہ کا الیکشن ہمارا ٹارگٹ ہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ عشرت العباد کے اپنے سیاسی عزائم ہیں ، جب وقت آیا تو عشرت العباد سے بھی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مشرف صاحب کی انتظامیہ کی تعریف کرتا تھا۔ میں آج بھی مشرف صاحب کو اچھے الفاظ میں یاد کرتا ہوں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ جمہوریت ایوانوں میں نہیں لوگوں کی دہلیز پر چائیے۔ میں صدارتی نظام کا نیا ماڈل دوں گا۔