پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،لیاقت بلوچ
فائل فوٹواسلام آباد:جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جوکام حکومت کو کرنا چاہیے وہ فلاحی تنظیمیں کررہی ہیں۔ پاناما لیکس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ حکومت اوراپوزیسن جماعتوں کے رہنماؤں کا پاناما لیکس میں نام آیا۔ جماعت اسلامی کا ایک بھی رہنما اس میں ملوث نہیں۔ پاناما لیکس معاملے کی مکمل اورشفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی یتیم اورغریب لوگوں کی مدد کرتی ہے ۔ جبکہ تقریب کے اختتام پریتیم بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔