پاناما پیپرز پر قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کل ہوگا
فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی خط کے جواب نے حکومت کو بالآخر جھکنے پر مجبور کردیا۔ وزیراعظم پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں، جہاں وہ پاناما لیکس کیلئے نئی تجویز پیش کرسکتے ہیں۔
پاناما پیپرز پر قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کل ہورہا ہے،جس میں وزیراعظم کی آمد یقینی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اجلاس میں پاناما کمیشن کے مسئلے کے حل کیلئے کوئی نئی راہ تجویزکریں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم کمیشن بنانے کے حوالے سےاپوزیشن سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کا اعلان کریں گے ۔
کمیٹی میں احسن اقبال،سعد رفیق اوراسحاق ڈار،پرویزرشید ،زاہد حامد اوروزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹرظفراللہ کے نام شامل ہونے کا امکان ہے ۔
وزیراعظم کے خطاب میں تحقیقاتی کمیشن کیلئے قانون سازی کا اعلان بھی متوقع ہے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل حکومت قیادت کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں متوقع ہے ۔اجلاس میں پاناما کمیشن پرچیف جسٹس کی رائے پرغورکیا جائے گا۔
دو روز قبل سپریم کورٹ نے حکومتی خط کا جواب دیا تھااور تحقیقات کیلئے نام مانگے تو اپوزیشن اور حکومت دونوں کے تازیے ٹھنڈے ہوگئے۔اور بات اب مفاہمت کی جانب برھتی دکھائی دیتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا تھاکہ گو نواز گو کے نعروں کی تاریخ نہیں دہرائیں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بھی کل سہ پہر تین بجے خورشید شاہ کے چیمبرمیں طلب کیا گیا ہے ۔جس میں پاناما کمیشن کے ٹی اوآرز پر چیف جسٹس کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔