پشاور:صوبے کے 25 اضلاع میں پولیو مہم آج سے شروع

شائع 16 مئ 2016 05:53am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:پشاورسمیت صوبے کے 25 اضلاع،فاٹا اورایف آرز میں انسداد پولیومہم آج سے شروع۔

خیبرپختونخوا کے 56 لاکھ اورفاٹا کے 9لاکھ 65 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے دوران افغان مہاجرین اورآئی ڈی پیز  کےبچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،پولیو ٹیموں کی نگرانی کے لئے 2،573 ایریاانچارج اور 3،500 لیڈی ہیلتھ سپروائزربھی مقرر ہیں، جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

قبائلی اورنیم قبائلی علاقوں میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے پانچویں مرحلے میں 9لاکھ 65ہزار243 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کیلئے 3078پولیو رضاکارٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، جن کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی فورسز اورلیویز اہلکار مامورہیں۔