عمران خان کو وزیراعظم کے خطاب کا بے صبری سے انتظار
فائل فوٹواسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب کا بےصبری سے انتظار ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'پہلے ایوان میں اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دوں گا ، پھر وزیراعظم سےسوالات پوچھوں گا'۔
عجیب بات نہیں کہ جس پر الزام لگتا ہے وہی ٹی او آرز بھی بناتا ہے ،حکومت نے جس طرح کے ٹی او آرز
بنائے اس پر صدیاں لگ سکتی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ' حکومت اگر سنجیدہ ہے تو اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز بنائیں'، حکومت اپوزیشن مشترکہ ٹی او آرز پر چیف جسٹس بھی کمیشن پرراضی ہوسکتے ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔