گوجر خان: وین حادثے میں 6افراد جاں بحق

شائع 16 مئ 2016 01:02pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

گوجر خان:گوجرخان کے قریب مسافر ویگن  حادثے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے۔

دولت نگرگجرات سے راولپنڈی جانے والی مسافر ویگن کو حادثہ جی ٹی روڈ پر گوجرخان کے قریب مسہ کے علاقے میں پیش آیا ۔ تیرہ زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال گوجرخان پہنچایا گیا۔

 ریسکو ذرائع کے مطابق حادثہ وین  کا ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث پیش آیا ۔