وزیر اعظم نے ایوان میں سچ نہیں بولا ،عمران خان

شائع 16 مئ 2016 02:31pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں آکر نہ بیان دیا اور نہ سچ بولا ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مریم نواز دو کمپنیوں کی مالک ہے ۔ پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے کہا کہ انہوں نے دوہزار پانچ میں فلیٹ خریدے انکو چاہیئے تھا کہ وہ دستاویزات بھی دکھاتے ،ملک سے باہر پیسہ لیجانا ملک کو تباہ کرناہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی درخواست پر ہم نے کوئی بات نہیں کی جبکہ مجھ پر لندن میں جائیداد خریدنے کا الزام لگایا گیا۔اس موقعے پر عمران خان نے اپنی جائیداد سے متعلق دستاویزات بھی میڈیا کو دکھائیں ۔