اپوزیشن کے وزیر اعظم سے پوچھے گئے سات سوالات

شائع 16 مئ 2016 04:02pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن نے پانامالیکس کے بعد وزیر اعظم نوازشریف سے چند سوالات پوچھے تھے ۔

اپوزیشن کے سات سوالات درج ذیل ہیں ۔

وزیراعظم انیس سو پچاسی سے اپنے اور بچوں کی جائیداد کی تفصیلات بتائیں۔

کاروبار میں بچوں کے شیئرز کتنے ہیں؟ کتنا ٹیکس دیا ۔

جائیداد کی فروخت سے کتنے فوائد حاصل کیے۔

بچوں کے نام آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بتائیں۔

لندن میں مے فیئراپارٹمنٹ کب خریدا۔

اپارٹمنٹ کی خریداری، کیا بیگم کلثوم کے بیان سے آگاہ ہیں؟

کیا وزیراعظم برطانوی اخبار کی خبر سے آگاہ ہیں ؟