آرمی چیف راحیل شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات

شائع 16 مئ 2016 05:52pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف چین کے دوروزہ دورہ پربیجنگ میں موجود ہیں ،جنرل راحیل شریف نے پیپلز لبریشن آرمی کے نو تعمیرشدہ ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔ آرمی چیف کا فوجی ہیڈ کوارٹرایمد پرپرتپاک استقبال کیا گیا اورگارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اورانہیں نئے ہیڈ کوارٹرکی کمان سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی ،پاکستان اورچین کے مابین فوجی تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا۔ فوج کے تربیتی امورپربھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک دفاعی اور تکنیکی شعبے میں شراکت کو فروغ دینگے۔ خطے کی صورتحال کے پیش نظرخفیہ معلومات کا تبادلہ یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کا سی پیک کی سیکیورٹی مزید مستحکم بنانیپراتفاق کیا گیا۔