پانامالیکس ،پی ٹی آئی کی خواتین ونگ کی ارکان سڑکوں پر

شائع 16 مئ 2016 05:54pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور :پانامالیکس کے معاملے پرلاہورمیں تحریک انصاف کی خواتین ونگ سڑکوں پرآگئیں۔پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں خواتین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی دولت چھپا کرقوم سے غلط بیانی کی ہے۔

لاہور پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی ویمن ونگ کی طرف پانامالیکس کے معاملے پر ایک گھنٹے کا علامتی دھرنا دیا گیا، جس میں خواتین کی جانب سے حکومت مخالف نعرے لگائے گئے، خواتین کارکنوں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تو اپنی تمام دولت کا حساب عوام کو بتا دیا ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خاندان کے اثاثے چھپا کر قوم سے جھوٹ بولا ہے۔

خواتین رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نواز شریف کے استعفے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔